حکمران طالبان سے مذاکرات کے لئے ا مریکی سگنل کے منتظر ہیں ، سراج الحق

Oct 28, 2013


فیصل آباد( بیورورپورٹ) خیبر پختون خواہ کے سنیئر وزیر اور جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ ڈرون حملے ہمارے حکمرانوں کی مدد سے ہی ہو رہے ہیں، حکمران مسلسل قوم کو دھوکہ میں رکھے ہوئے ہیں ،ابھی تک پرویز مشرف کی خارجہ پالیسی کا تسلسل جاری ہے، حکمران طالبان سے مذاکرات کے لئے ابھی تک ا مریکی سگنل کے منتظر ہیں ،بیرونی سرمایہ کاروں کو دعوت دینے والے والے اگر صرف اپنا سرمایہ ہی پاکستان میں لے آئیں تو ملک میںخوشحالی آ سکتی ہے۔پاکستان اٹھارہ کروڑ عوم کا قےد خانہ ہے ےہاں لوگ وہائٹ ہاو¿س کی مرضی سے زندگی گزارتے ہےں اپنی مرضی سے کچھ نہےں کرسکتے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی کی دوروزہ تربیت گا کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیت گا سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر ،نائب امیرامیرالعظیم،ضلعی امیر عظیم رندھاوا،امیر ضلع لاہور میاں مقصود احمد،غلام عباس خاں اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ سراج الحق نے کہا کہ قوم معصوم شہریوںکی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئی ہے، اب مزید قتل عام کو برداشت کرنے کا کسی میںحوصلہ نہیں ۔ بے گناہ لوگ اسی طرح دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے تو اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے مکروہ عزائم کو تقویت ملے گی اور خطے میں دہشت گردوں کا راج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے گھوڑے مربے کھا رہے ہیں جبکہ قوم کے معصوم بچے گند گی کے ڈھیروں سے رزق تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔قوم نے ساٹھ سال سے ہر نظام کو آزما لیا ہے اب صرف اسلامی نظام ہی اس قوم کو بچا سکتا ہے جو ٹینک اور توپ سے نہیں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام کی تائید سے آئے گا،حکمرانوں سے توقع رکھنا فضول ہے اب قوم کو از خود اٹھنا ہو گا۔ اس وقت پانچ فیصد لوگوں نے پچانوے فیصد لوگوں کا معاشی استحصال کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ تےن حکومتوں نے اسلحہ اور طاقت کا استعمال کیا جس کی و جہ سے ملک میں دہشتگردی بڑھی جس میں پچاس ہزار سے زائد افراد کی لاشےں زمےن کے سپردکی گئیں۔اب یہ کھیل بند ہونا چاہئے۔
                    سراج الحق

مزیدخبریں