مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ”سمیرا ملک “ نااہل قرار، گذشتہ دونوں انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ”سمیرا ملک “ نااہل قرار، گذشتہ دونوں انتخابات میں ...

سمیر ا ملک مخالف امیدوار کے کیس پر ہونیوالے اخراجات بھی اداکریں : سپریم کورٹ

مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ”سمیرا ملک “ نااہل قرار، گذشتہ دونوں انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سمیر ا ملک کو نااہل قراردے دیااوراُن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قراردیدیاجبکہ سمیر املک کو درخواست گزار کے ہونیوالے اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سمیر ا ملک کے مخالف امیدوار عمراسلم اعوان کی جعلی ڈگریوں سے متعلق درخواست کی سماعت کی اور 9اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجو پیر کو سنادیا ۔چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ جعلی ڈگری کیس میں سمیر ا ملک کو نااہل قراردیتے ہوئے اُن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کیاجاتاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے حالیہ انتخابات میں خوشاب کے حلقہ این اے 69سے کامیابی اور 2008ءکے انتخابات میں کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا۔ سپریم کورٹ نے ن لیگ کی رہنماءکو حکم دیاکہ وہ عمراسلم کے کیس پر ہونیوالے اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا۔ عدالت عظمیٰ نے قراردیاہے کہ 2008ءکے انتخابات کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردینے کے بعد نتائج کا اثربعد کے انتخابات پر بھی ہوں گے اور حکم نامے کی نقول الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھجوائے جائیں ۔سمیرا ملک پر الزام تھاکہ بی اے کے امتحانات میں اُن کی جگہ کسی اور نے امتحان دیا۔یادرہے کہ سمیراملک مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئی تھیں ۔ عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد سمیرا ملک کا ایک حامی احاطہ عدالت میں گر کر بے ہوش ہوگیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -