امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے عالمی رہنماﺅں کی جاسوسی بند کردی

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے عالمی رہنماﺅں کی جاسوسی بند کردی
امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے عالمی رہنماﺅں کی جاسوسی بند کردی

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے وائٹ ہاﺅس کی ہدایت پر عالمی رہنماﺅں کے موبائل فون کی جاسوسی بند کر دی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے جرمن چانسلرانجیلامرکل سمیت 35عالمی رہنماﺅں کے موبائل فون کی جاسوسی  کی تھی جس کے بعد عالمی تعلقات میں تناﺅ پیداہوا تھا۔ 2010ءمیں امریکی صدر اوباماکو انجیلامرکل کے ٹیلی فون کی جاسوسی پر بریفنگ  دی گئی تھی ۔ تعلقات میں تناﺅ کے بعد وائٹ ہاﺅس نے امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو عالمی رہنماﺅں کی جاسوسی سے روک دیا جس کے بعد پروگرام ختم کردیاگیا۔

مزید : بین الاقوامی