عوامی نیشنل پارٹی کے امریکہ سے خفیہ معاہدے کا دعویٰ، اعظم ہوتی کا مزید” دھماکے“ کرنے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کے امریکہ سے خفیہ معاہدے کا دعویٰ، اعظم ہوتی کا مزید” ...

الزامات مسترد، ثبوت بھی لائیں ، دودن میں باقاعدہ ردعمل دیں گے: سینیٹرزاہدخان

عوامی نیشنل پارٹی کے امریکہ سے خفیہ معاہدے کا دعویٰ، اعظم ہوتی کا مزید” دھماکے“ کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور,اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی کے رہنماءاعظم خان ہوتی نے کہاہے کہ قیادت نے عوامی نیشنل پارٹی کے سرپر امریکہ سے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا خفیہ معاہدہ کیا جس کے بعد حکومت کے دوران صرف اُنہی کی جماعت کا خون ہوتارہا، وہ آہستہ آہستہ مزید دھماکے بھی کرتے رہیں گے جبکہ سینیٹرزاہدخان نے الزامات مستردکرتے ہوئے ثبوت مانگ لیے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنماءاعظم خان نے انکشاف کیاکہ 2008ءکے عام انتخابات سے قبل 10دن اسفندیارولی اور افراسیاب خٹک غائب رہے ، وہ دراصل امریکہ میں مقیم تھے جہاں اُنہوں نے خفیہ معاہدہ کیا اور اُس کے عوض ساڑھے تین کروڑڈالر حاصل کیے ۔ اعظم خان کاکہناتھاکہ افراسیاب خٹک آج بھی بلٹ پروف گاڑی استعمال کررہے ہیں ، اے این پی دو تین اور جگہوں پر بھی بکی ہیں ، اسفندیارولی نے 800شہیدکارکنان کے خون کا سوداکیا، دونوں کے اثاثہ جات کی تحقیقات کرائی جائیں ۔ بزرگ رہنمانے کہاکہ اُنہیں بتایاگیاتھا، حکومت میں صرف اے این پی کا خون بہے گا جس سے عوامی نیشنل پارٹی کو اپنی اہمیت کا پتہ چل جائے گا۔اعظم خان نے کہاکہ وہ آہستہ آہستہ مزید ”دھماکے“ بھی کرتے رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے خلاف کچھ نہیں بولے ، افراد کے خلاف ہیں ۔اعظم خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں سینیٹرزاہدخان نے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں ، ہردورمیں اے این پی کی قیادت کے خلاف الزامات لگائے گئے ، باقاعدہ طورپر دودن میں ردعمل دیں گے ، اعظم خان گھر کا بندہ تھا، اس لیے زیادہ دکھ ہوا۔