نواز شریف ناکام غیرملکی دوروں پر قومی دولت ضائع کررہے ہیں : جمعیت اہل حدیث

نواز شریف ناکام غیرملکی دوروں پر قومی دولت ضائع کررہے ہیں : جمعیت اہل حدیث
نواز شریف ناکام غیرملکی دوروں پر قومی دولت ضائع کررہے ہیں : جمعیت اہل حدیث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر )جمعیت اہلِ حدیث پاکستان نے حکومت کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے واضح پیش بندی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی ملک کے سنگین ترین مسئلے پر عدم دلچسپی اور کوئی سنجیدہ اقدام نہ اٹھانے سے ملک میں طالبان کے نام پر ہونے والی قتل و غارت کی مکمل ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور قیامت کے روز حکمرانوں کو ملک میں بہنے والے اِس ”خون “کا حساب دینا پڑے گا ۔مرکز اہلِ حدیث لارنس روڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنماﺅں حافظ خالد شہزاد فاروقی،محمد علی یزدانی ،پنجاب کے امیر شیخ سلیم الرحمن ،شیخ الحدیث مولانا پروفیسر ثناءاللہ بھٹی،میاں عامر بشیر اور دیگر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سابق حکمرانوں کی طرح قومی دولت ”ناکام غیر ملکی دوروں “پر ضائع کر کے مہنگائی ،غربت،بے روزگاری اور دہشت گردی کے ہاتھوں بے حال قوم کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے امریکی صدر کے سامنے بھیگی بلی بن کرطالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے” صفائیاں “پیش کر کے قومی غیرت کو بری طرح پامال کیا ہے،ہمیں اُمید تھی کہ نواز شریف ایک غیرت مند مسلمان حکمران کا کردار ادا کرتے ہوئے مسلم اُمہ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو اپنے ایجنڈے میں سرِ فہرست رکھیں گے مگر اُن کے دورے کی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ وہ دورہ امریکہ کے دوران” قومی غیرت اور وقار کا سودا “ کرکے واپس آئے ہیں۔اِ ن راہنماﺅں نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات کے دوران ”جرات،ہمت اور غیرت “ کا نعرہ لگایا تھا جس سے قوم کو گمان ہوا تھا کہ شائد نواز شریف اقتدار حاصل کرنے کے بعد اِس نعرے کو بنیاد بنا کر ملک کی سمت درست کریں گے مگر اُن کے چار ماہ کے اقتدار نے ثابت کیا ہے کہ” نواز شریف اینڈ کمپنی “ انتخابات سے قبل اپنے اِس نعرے سے غیر ملکی قوتوں کو پیغام دینا چاہتی تھی کہ وہ اِقتدار حاصل کرنے کے بعد ”جرات ،ہمت اور غیرت “ کو حکومتی ایوانوں کے قریب پھٹکنے بھی نہیں دیں گے ۔

مزید :

لاہور -