جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مستعفی

جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مستعفی
جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مستعفی

  

لاہور(پ ر )جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا اسد علی بیگ نے ذاتی اور کاروباری مصروفیات کی بناءپر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔علامہ اِبتسام اِلٰہی ظہیر نے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اُن کی جماعتی اور تنظیمی ذمہ داریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرزا اسد علی بیگ جیسے افراد کسی بھی تنظیم کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔دوسری طرف مرزا اسد علی بیگ نے جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے مرکزی راہنماﺅں حافظ خالد شہزاد فاروقی ،حافظ محمد علی یزدانی،علامہ مولانا اصغر فاروق ،میاں عامر بشیر اور دیگر سے ملاقات میں کہا ہے کہ جمعیت اہلِ حدیث کی تاریخ بڑی روشن ہے۔ علامہ احسان اِلٰہی ظہیر شہیدؒ کے بعداُن کے جانشین علامہ اِبتسام اِلٰہی ظہیر نے حقیقی معنوں میں ملک بھر کے اہلِ حدیثوں میں نئی روح پھونک دی ہے ،میں نے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے مگر جانی ،مالی اور ہر طرح سے جمعیت اہلِ حدیث کے ساتھ ہوں اور علامہ ابتسام اِلٰہی ظہیر کی قیادت پر مکمل اعتماد تھا ،ہے اور رہے گا ۔

مزید : لاہور