سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“برطانیہ سے ٹکراگیا، پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل ، تین افرادجاں بحق

سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“برطانیہ سے ٹکراگیا، پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل ...

ہزاروں افراد بجلی سے محروم ، متاثرہ علاقوں میں بارش اور طوفان کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  • سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“برطانیہ سے ٹکراگیا، پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل ، تین افرادجاں بحق
  • سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“برطانیہ سے ٹکراگیا، پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل ، تین افرادجاں بحق
  • سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“برطانیہ سے ٹکراگیا، پروازیں منسوخ ، ٹرین سروس معطل ، تین افرادجاں بحق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“جنوبی برطانیہ سے 99میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکراگیاہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ، سینکڑوں پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بندکردی گئی ، لاکھوں افراد بجلی سے محروم اور معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سمندری طوفان ”سینٹ جیوڈ“ جنوبی علاقوں اور ساﺅتھ ویلز سے 99میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکراگیاہے ، درخت گر کر سڑکوں پر آگئے ،متاثرہ علاقوں میں بارش بھی شروع ہوگئی ہے ۔ مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک لڑکی کینٹ میں گھر پر درخت گرنے سے ہلاک ہوئی جبکہ 200سے زائد افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ سمندری طوفان کی وجہ سے ہیتھروایئرپورٹ پر130پروازیں منسوخ اور ٹرین سروس بند کردی گئی ہے ۔ دولاکھ بیس ہزار گھر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیراثر علاقوں میں مزید بارشوں اور سیلاب کا امکان ظاہرکیاہے اور شہریوں کو متاثرہ علاقوں کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں