سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ
سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کردی ۔ سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم زبیرعرف نیک محمد کی ضمانت کی منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی ۔ عدالت نے سماعت مکمل کرکے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ ملزم زبیر کی ضمانت انسداددہشتگردی کی عدالت نے منظورکی تھی ۔

مزید : لاہور