دورہ امریکہ :نواز شریف نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی :امریکی میڈیا

دورہ امریکہ :نواز شریف نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے نظر ثانی کی یقین دہانی ...
دورہ امریکہ :نواز شریف نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی :امریکی میڈیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی حکام کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے نظر ثانی کی یقین دہانی کرادی ہے۔امریکی ٹی وی فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کانگریس ارکان اور اہم غیر حکومتی اہم شخصیات سے ہونے والی غیر رسمی ملاقات کے دوران امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ ایڈ رائس ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے سرگرم رکن ہیں اور تنظیم کے روح رواں رابرٹ لورش نے وزیر اعظم نواز شریف پر بھر پور طریقے سے دباو¿ ڈالا کہ ڈاکٹر شکیل امریکی عوام کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں، وزیر اعظم ان کی رہائی اور انہیں امریکہ آنے میں تعاون کریں۔ رابرٹ لورش کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے سامنے امریکی ارکان پارلیمنٹ کے رویے نے پاکستان پر پہلی بار واضح کردیا کہ ڈاکٹر شکیل کو سیاسی سودے بازی کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کی رہائی سے امریکی عوام کے دل میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ضرور ہوگا۔رپورٹ کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم نے امریکی تھنک ٹینک ”امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس“ میں ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کا موقف پیش کرنے کی کوشش کی تاہم امریکی ارکان پارلیمنٹ نے انتہائی غیر محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ پاکستان ناصرف طالبان کی حمایت کرتا ہے بلکہ بھارت میں بھی دہشت گردی کے لئے دراندازی کررہا ہے۔

مزید : اسلام آباد