نواز شریف نے امریکہ میں ڈرون حملے بند کرنے کی بات ہی نہیں کی:خورشید شاہ

نواز شریف نے امریکہ میں ڈرون حملے بند کرنے کی بات ہی نہیں کی:خورشید شاہ
نواز شریف نے امریکہ میں ڈرون حملے بند کرنے کی بات ہی نہیں کی:خورشید شاہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب امریکہ نے ڈرون حملے بند کرنے کی بات ہی نہیں کی تو طالبان سے مذاکرات کیسے ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کا پہلا مطالبہ ہی ڈرون حملے بند کرانا ہے لہٰذا جب تک ڈرون حملے نہیں رکیں گے وہ کبھی مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں اور نہ ہی دہشت گرد کارروائیاں روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان تو پاکستان کے آئین کو ہی نہیں مانتے، جو لوگ آئین کو نہیں مانتے حکومت ان کے ساتھ کن شرائط پر بات کرے گی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھا گیا تھا اور وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے میرے خط پر نوٹس لیا اور اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے انہیں بھی خط لکھا ہے جس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس پر حمایت مانگی گئی ہے تاہم ابھی انہوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا اور قانونی ماہرین سے رائے طلب کی ہے۔

مزید : اسلام آباد