ہمیں فیصلے کرنے کا اختیار استعمال کرنا چاہیے ،شکیل آفریدی کے مسئلے پر امریکہ کو کسی طرح کی یقین دہانی نہیں کرائی:نواز شریف
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے اور یہ ہماری خود مختیاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ہے کہ افغانستان کو سپورٹ کیا جائے ،ڈوڈ کمیرون اور حامد کرزئی سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہو ئی اورافغانستان میں مستحکم حکومت بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ کراچی میں امن ہو گا، حالات دن بادن بہتر ہو رہے ہیں ۔ شکیل آفریدی کے مسئلے پر امریکہ کو کسی طرح کی یقین دہانی نہیں کرائی۔