برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(بیورورپورٹ)برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹا پیچھے کردی گئیں۔برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق شب دو بجے گھڑیوں کو ایک گھنٹا پیچھے کرکے موسمِ سرما کے اوقات پرعمل درآمد شروع کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور ماہرین تعلیم برطانیہ کے معیاری وقت کو مرکزی یورپی وقت کے مطابق کرنے کی حمایت کررہے ہیں تاکہ سال بھر طویل شامیں حاصل کی جاسکیں، اس سے قبل رواں سال موسم گرما میں تیس مارچ کو برطانیہ کا وقت ایک گھنٹہ آگے کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -