پاکستانی نوجوانوں کے اندر خداداد صلاحیتیں موجود ہیں :محمد افضل

پاکستانی نوجوانوں کے اندر خداداد صلاحیتیں موجود ہیں :محمد افضل
پاکستانی نوجوانوں کے اندر خداداد صلاحیتیں موجود ہیں :محمد افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیورورپورٹ)ہمارے انکی سپورٹ کی جائے تو وہ ملک وقوم کا بھر پورنام روشن کریں گے نئی نسل کی صیح پرورش اور انکی درست انداز سے پروان چڑھانے کی ضرورت ہے وہ دن دور نہیں جب کامیابی ہمارے پاس ہو گی ان خیالات کا اظہار قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں ایک شام طاہر بن قلندر کے نام میں ممبر یورپین پارلیمنٹ محمد افضل خان نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی مناسبت سے آرٹس فن پارے اور پینٹنگ کے فریموں کی نمائش کی گئی ‘ محمد افضل خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے طاہر بن قلندر ایک پاکستان جن کا تعلق لاہور سے ہے آج یہ پاکستان کے بہترین آرٹسٹوں میں شمار ہوتا ہے یہ نوجوان پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا قونصلر جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ آج ہمیں فخر ہے کہ طاہر بن قلندر نے یہاں قونصلیٹ ہال میں ہر ایک سے اپنے فن کا اعتراف کرا کے داد وصول کی ہے امید ہے وہ مستقبل میں بھی ملک وقوم کا نام اسی طرح روشن کریں گے اور زرمبادلہ کی شکل میں معیشت کو مضبوط کریں گے حلقہ احباب ذو ق کے چیئرمین چوہدری انور نے کہا کہ اردو دنیا کے ساتھ ساتھ پینٹنگ اور آرٹس سے بھی گہرا تعلق ہے اس لیے قلم والے لوگ ایک جیسے ہوتے ہیں اور اپنی قلم کے ذریعے پوری دنیا میں اپنے وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار کرتے ہیں ہمیں اپنے باصلاحیت نوجوانوں پر فخر ہے پاکستان ایک خوبصورت اور ایسے ہی باصلاحیت نوجوانوں سے مالا مال ملک ہے مگر بدقسمتی سے حالات کے مطابق ہم اپنا درست تشخص پیش کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوتے ہمیں اپنے ملک کی مثبت اور موثر نمائندگی کا حق ادا کرنا ہوگا تقریب میں رکن یورپین پارلیمنٹ ممبر محمد افضل خان ‘ قونصلر جنرل ڈاکٹر ظہور احمد ‘ کیمونٹی ویلفیئر اتاشی ساجد محمود قاضی ‘ کلر آف پاکستان کے آرگنائزر محمد فاروق حسین ‘ حلقہ ارباب ذو ق کے چیئرمین چوہدری محمد انور ‘ مصنفہ قیصرہ شیراز ‘ کونسلر رب نواز ‘ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل ‘ طاہر بن قلندر ‘ انیل مسرت چوہدری ‘ بیرسٹر شازیہ انجم ‘ افشی الحق ‘ اور دیگر معززین بھی اس موقع پر شریک ہوئے ۔

مزید :

عالمی منظر -