کینیڈامیںگاڑی کی فوجیوں سے ٹکر، ایک فوجی ہلاک

کینیڈامیںگاڑی کی فوجیوں سے ٹکر، ایک فوجی ہلاک

  

اوٹاوا(ثناءنیوز)کینیڈا کے شہرمونٹریال کے قریب گاڑی کی ٹکر سے کینیڈین فوجی ہلاک اورایک فوجی زخمی ہو گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیوبک کی صوبائی پولیس کی ایک خاتون نے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدق بھی کر دی ہے۔ اور کہا کہ دوسرے فوجی کو کم زخم آئے تھے اس لئے وو زخمی حالت میں ہے،حکام اس واقعے کے چھان بین کر رہے ہیں کہ آیا کینیڈا کہ فوجیوں کوٹکر مارنے والوں کا تعلق انتہا پسندد مسلمانوں سے تونہیں تھا؟ ان فوجیوں کے نام ان کی فیملی کی گزارش پرمخفی رکھے گئے ہیں تاہم مبینہ قاتل اور گاڑی کا ڈرائیور پولیس کے تعصب کا شکار ہو کرمارا گیا ہے، اس واقعے سے واقف ایک اہلکار نے مشتبہ شخص کے نام کی تصدیق کر دی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ وہ مسلم انتہاپسندی کا حامل تھا۔

مزید :

عالمی منظر -