شیوسینا کا زیادہ بچے پیدا کرنے والے ہندووں کی مالی مدد کرنے کا اعلان

شیوسینا کا زیادہ بچے پیدا کرنے والے ہندووں کی مالی مدد کرنے کا اعلان

  

لکھنو¿(این این آئی)بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے زیادہ بچنے پیدا کرنے والے ہندوو¿ں کی مالی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے ان ہندو جوڑوں کو 21 ہزار روپے نقد دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں جبکہ ایسے جوڑوں کو پیسوں کے علاوہ ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے جس میں ہندوو¿ں کی آبادی بڑھانے کےلئے ان کی تعریف کی جائےگی۔ شیو سینا کے اس پروگرام کا مقصد بھارت میں ہندوو¿ں کی آبادی کو بڑھانا اور دوسرے مذاہب کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنا ہے۔شیو سینا اتر پردیش کے صدر نے کہاکہ بھارت میں پارٹی کی تمام اکائیوں کو ایسے خاندانوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کے 10 یا اس سے زائد بچے ہیں جب کہ یکم نومبر سے فیملی پلاننگ کے خلاف بھی ایک تحریک کا آغاز کیا جائےگا۔

مزید :

عالمی منظر -