نائجیریا میں بوکو حرام نے 30بچوں کو اغوا کر لیا

نائجیریا میں بوکو حرام نے 30بچوں کو اغوا کر لیا

  

                             ابوجا (این این آئی)نائجیریا کی شمال مشرقی کے علاقے میں مقامی رہنماو¿ں کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 30 بچوں کو اغوا کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو حکومت کی جانب سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پیش آیا ۔اس سے پہلے گذشتہ جمعرات کو شمال مشرقی ریاست اڈاماوا میں مقامی رہائشیوں کے مطابق مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو دیہات سے درجنوں مزید لڑکیاں اور خواتین اغوا کو اغوا کر لیا تھا۔حقوق انسانی کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 2009 سال سے اب تک بوکوحرام گروپ نے پانچ سو سے زائد لڑکیوں اور خواتین کو اغوا کیا ہے۔ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے چھ ماہ پہلے اغوا کی جانے والی دو سو لڑکیوں کے بازیابی کےلئے اختیار کیے جانے والا طریقہ کار بری طرح سے ناکام ہوا ۔حکومت پرامید ہے کہ مذاکرات کے پس منظر اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد بوکو حرام اپریل میں اغوا کی گئی 200 سے زائد لڑکیوں کو رہا کر دے گی تاہم بوکو حرام نے ابھی تک حکومت کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق نہیں کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر الزامات اس وقت سامنے آئے جب شمال میں سب سے بڑے شہر کانو میں حملے میں چار نو عمر لڑکیوں نے حملہ کیاتاہم حکومت اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتی ہے کہ بوکو حرام کی جانب سے اِغوا ہونے والی 200 سے زائد طالبات کو انسانی بموں میں تبدیل کر دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -