گنے کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

گنے کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد

  

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور ریکوری میں اضافے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔چار روزہ ورکشاپ شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈیویلوپمنٹ بورڈ کے اشتراک سے منعقد ہوئی ۔ جس میں گنے کے عالمی ماہرین نے فارمرز کو تربیت دی تاکہ پاکستان میں گنے کی فی ایکڑ پیداوار اور ریکوری میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ شوگر انڈسٹری کے گنے سے متعلق عملے اور مل مالکان کی کثیر تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی۔پی ایس ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ اس ورکشاپ میں گنے کے پاکستانی ماہرین نے بھی لیکچر دیئے اور گنے اور چینی سے متعلق تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیااور گنے کی پیداوار بڑھانے کے لیے مناسب حل تجویز کئے۔ورکشاپ کے اختتام پر شوگرکین ریسرچ اینڈ ڈیویلوپمنٹ بورڈ کے چیرمین نعمان احمد خان نے حاضرین میںاسناد تقسیم کیں۔

مزید :

کامرس -