پاکستان میں پہلے آرڈر کے ساتھ جی ای کی ‘ عالمی ہوا موجودگی‘ میں وسعت

پاکستان میں پہلے آرڈر کے ساتھ جی ای کی ‘ عالمی ہوا موجودگی‘ میں وسعت

  

لاہور ( پ ر)جی ایGE (NYSE: GE) نے دنیا میں قابلِ تجدید توانائی کو بڑھانے کے مقصد پر عمل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ایکوئپمنٹ اور پروکیورمنٹ کنٹریکٹر،ہائیڈرو چائنا اور ونڈ فارم کسٹمر سیفائر کو 1.5-82.5 33 GE ونڈ ٹربائنزپاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں سیفائر ونڈ پاور فارم کے لئے فراہم کرے گی۔ جی ای ،معاہدے کے حصے کے طور پر دس سال کے لئے آپریشن اور مینٹی نینس بھی فراہم کرے گی۔یہ پاکستان میں پہلا ونڈ فارم ہوگا جس میں جی ای کے ونڈ ٹربائن ہونگے اور یہ گھارو کیٹی بندر، ونڈ کوریڈور میں تعمیر کیاجا ئیگا۔اس ونڈ فارم میں50 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہو گی،جس سے پاکستان کو 2030 تک قابلِ جدید وسائل سے پیدا کی جانے والی بجلی کی مقررہ اوسط کا پانچ فیصد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ۔سیفائر اور ہائیڈرو چائنا کے ساتھ جی ای کا یہ پہلاونڈانرجی پراجیکٹ ہے۔لیکن سیفائر 18 سال سے جی ای کے بجلی پیدا کرنے والے آلات استعمال کر رہی ہے ،اور اس علاقے میں مختلف پراجیکٹس کے لئے جی ای کے Jenbacher انجنز اور گیس ٹربائنز کو منتخب کرتی رہی ہے۔سیفائر ونڈ پاورفارم کے مالک ،ندیم عبدللہ نے کہا کہ \" ہم نے جی ای ونڈ پاور ٹربائن اس لئے پسند کئے کہ یہ ایک ثابت شدہ ٹیکنالوجی ہے،اور انھیں پوری دنیا ،خصوصاً پاکستان جیسی آب و ہوا والے ملکوں میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جی ای OPIC کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل میں سیفائر کی بھرپور معاونت کرتی رہی ہے ۔ \"OPIC ،امریکی حکومت کا ترقیاتی مالیاتی ادارہ ہے،جو امریکہ پاکستان مشترکہ مقصد کے طور پر، قابلِ تجدید توانائی کی ترقی میں مدد دینے سمیت امریکی خارجہ پالیسی کی کوششوں میں مدد دینے کی خاطر عالمی ترقی کے لئے سرمایہ فراہم کے عمل کو فعال کرتا ہے ۔ OPICکی سرمایہ کاری ونڈفارم کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگی۔

مزید :

کامرس -