سندھ،رواں ہفتے2 روزکیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان

سندھ،رواں ہفتے2 روزکیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) سوئی سدرن گیس نے رواں ہفتے سندھ میں تین روز کے بجائے دو روز کیلئے سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا،، سوئی سدرن انتظامیہ کے مطابق فیصلہ گیس پریشر میں بہتری کے بعد کیا جارہا ہے،سوئی سدرن کی جانب سے عوام کیلئے ایک دن کا ریلیف، اب سی این جی ہفتے میں تین دن کے بجائے دو دن بند رہے گی،عوام کو اس ہفتے پانچ دن سی این جی کی فراہمی ہوسکے گی،سوئی سدرن کے مطابق رواں ہفتے سی این جی اسٹیشنز ہفتہ منگل اور جمعرات کے بجائے صرف منگل اور جمعرات کو بند رہیں گے، کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل کی صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشن رکھے جائیں گے،جبکہ یہی شیڈو ل جمعرات کو بھی لاگو ہوگا،جمعرات کی صبح آٹھ بجے دوبارہ 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن انتظامیہ کے مطابق یہ اعلان گیس پریشر میں بہتری کے بعد کیا جارہا،جبکہ آئندہ کا شیڈول بھی گیس پریشر کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -