انوسٹمنٹ بورڈ کی معاونت سے شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل اور پیرا ڈائز ایپرلز کے درمیان معاہدہ

انوسٹمنٹ بورڈ کی معاونت سے شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل اور پیرا ڈائز ایپرلز کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی فنی و عملی معاونت کے نتیجے میں چین کی معروف کمپنی شنگھائی چیلنج ٹیکسٹائل لمیٹڈ اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر خواجہ عاصم خورشید کے ادارے پیرا ڈائز ایپرلز کے درمیان جوائنٹ وینچر معاہدہ عمل میں آیا -معاہدے کے تحت ابتدائی مرحلے میں منصوبے پر 10ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی -منصوبہ جس کو چیلنج ایپرلز لمیٹڈ کا نام دیا گیا ہے کا آغاز ملک کے ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے مرکز فیصل آباد سے کیا گیا ہے -واضح رہے کہ چیلنج اپیرلز قبل ازیں مشہور عالمی برانڈز نائیکی اور ایڈیڈاس کو ٹیکسٹائل اور ڈینم مصنوعات کی فراہمی سے کام کا آغاز کر چکی ہے ۔

مزید :

کامرس -