لا ہور سٹا ک مارکیٹ

لا ہور سٹا ک مارکیٹ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںسوموار کے روزتیز ی کارجحان رہا - مجموعی طور پر99کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔22 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔12 کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ65کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25انڈیکس8.65پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5312.38پربندہوا ۔مارکیٹ میںکل9لاکھ69 ہزار600حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز26لاکھ88ہزار200 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںدیوان فاروق موٹرز لمیٹڈکے1لاکھ88 ہزار حِصص۔ کے الیکٹرک لمیٹڈکے1لاکھ48ہزار500 حصص۔ جبکہ سنہری بنک لمیٹڈکے1لاکھ28 ہزار 500 حِصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیاد ہ اضافہ ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت4.34روپے بڑھ گئی ۔

 سب سے زیادہ کمی ہیسکول پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.20روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -