یورپ کے 25 بینک یورپین سینٹرل بینک کے سٹریس ٹیسٹ کو پاس کرنے میں ناکام

یورپ کے 25 بینک یورپین سینٹرل بینک کے سٹریس ٹیسٹ کو پاس کرنے میں ناکام

  

فرینکفرٹ(اے پی پی) یورپ کے 25 بینک یورپین سینٹرل بینک کے سٹریس ٹیسٹ کو پاس کرنے میں ناکام ہوگئے۔فرینکفرٹ سے یورپی مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپ کے 130بینکوں میں سے 25 بڑے بینک سٹریس ٹیسٹ کوپاس کرنے مےں ناکام رہے ہیں ان بینکوں کے پاس موجود سرمایہ کم از کم مطلوبہ حد سے مجموعی طور پر 25 ارب یورو سے کم تھا۔ مرکزی یورپی بینک کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب ان میں سے 12بینکوں نے اپنے سرمایے میں 15 ارب یورو کا اضافہ کرتے ہوئے اپنی مالی حالت کو پھر سے مستحکم بنا لیا ہے۔

 تاہم13 بینکوں کو ابھی اپنے ہاں سرمائے کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے بینکوں میں سے زیادہ کا تعلق اٹلی سے ہے۔

مزید :

کامرس -