سفارش کردہ اقسام صحیح وقت پر کاشت کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، محکمہ زراعت پنجاب

سفارش کردہ اقسام صحیح وقت پر کاشت کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا ...

  

لاہور (اے پی پی) سفارش کردہ اقسام صحیح وقت پر کاشت کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ آبپاش علاقوں میں گندم کی اقسام لاثانی 2008 ، فیصل آباد 2008-، آری 2011-، پنجاب 2011- اور ملت 2011-کی کاشت یکم نومبر تا 10دسمبر تک کی جائے ۔گندم کی قسم آس 2011کی کاشت 10نومبر تا15دسمبر ،این اے آر سی یکم نومبر تا 15نومبر اور گلیکسی 2013-یکم نومبر تا 30نومبر تک کی جائے ۔گندم کی اقسام فرید 2006اور معراج 2008کی کاشت 10نومبر تا 15دسمبر تک کی جائے ۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ گندم کی قسم پاسبان ۔90کو کلراٹھی زمینوں میں 25اکتوبر تا 15نومبر تک کاشت کیا جائے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل آباد ۔2008کو بھی کلراٹھی زمینوں اور پانی کی کمی والے علاقوں میں کاشت کیا جا سکتا ہے ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت سفارش کردہ وقت پر نہ کی جائے تو پیداوار میں بہت زیادہ کمی واقع ہو تی ہے ۔ اس لیے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے گندم کی اقسام کو سفارش کردہ وقت پر کاشت کرنا ضروری ہے ۔

مزید :

کامرس -