رحیم یار خان کی نئی غلہ منڈی مےں تعمےری سرگرمےوں کا آغاز

رحیم یار خان کی نئی غلہ منڈی مےں تعمےری سرگرمےوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (اے پی پی)رحیم یار خان کی نئی غلہ منڈی مےں تعمےری سرگرمےوں کا آغازہوگیاہے اور پہلے مرحلہ مےں عثمان غنی ؓ بلاک مےں دوکانوں کی تعمےر کے سلسلہ مےں کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ۔خطےب غلہ منڈی مسجد نے آڑھتی برادری مےں اجتماعی اتحاد و ےگانےت،کاروبار مےں برکت اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کرائی۔ نئی غلہ منڈی مےں آڑھتی برادری مےں بذرےعہ قرعہ اندازی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے بعد تعمےری سرگرمےوں کا آغاز التواءکا شکار تھا جو گذشتہ روز عثمان غنیؓ بلاک مےں محمود اےنڈ کمپنی، عزےز کارپورےشن، ظفر عثمان کارپورےشن، سورج ٹرےڈرز، الرحےم کارپورےشن اور الےاس برادرز کے آڑھتےوں نے پلاٹ نمبر43,42,41,40,39,اور38مےں دوکانوں کی تعمےر کے سلسلہ مےں کھدائی کر کے شروع کر دےا۔اس موقع پر حاجی ظہور احمد گجر، محمود احمد، عامر عزےز گجر، ظفر اقبال، شکےل ےوسف، محمد آصف اور محمد الےاس سمےت دےگر آڑھتی موجود تھے۔
انہوں نے اظہار خےال کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامےہ کو زبردست الفاظ مےں خراج تحسےن پےش کےا اور کہا کہ جدےد سہولےات سے آراستہ نئی غلہ منڈی مےں کاروباری سرگرمےوں کا آغاز رحےم ےار خان کی آڑھتی برادری کے لئے سنگ مےل ثابت ہو گا اور کاشتکاروں کو بھی اپنی زرعی اجناس غلہ منڈی تک لانے مےں دشوارےوں کا سامنا نہےں کرنا پڑے گا۔

مزید :

کامرس -