تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  

             نیویارک (آئی اےن پی) عالمی منڈی مےں کاروباری ہفتے کے پہلے روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ۔پیر کو نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک میں کنٹریکٹ کے تحت لائٹ سویٹ خام تیل کے نومبر کیلئے سودے ایک ڈالر08سینٹ اضافے کے بعد81.01ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی آئل کے نومبر کیلئے سودے 86 سینٹ اضافے کے ساتھ 86.13 ڈالر فی بیرل میں طے پا ئے ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی منڈیوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے عالمی منڈی میں ہو نے والی اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید بڑھتی جارہی ہے۔اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے یہ اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

کامرس -