وزرات پٹرولیم نے اوگرا سے مارکیٹنگ لائسنسوں کی تفصیلات طلب کر لیں

وزرات پٹرولیم نے اوگرا سے مارکیٹنگ لائسنسوں کی تفصیلات طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                     اسلام آباد(آئی اےن پی)وزارت پٹرولیم نے اوگرا سے اب تک جاری کئے گئے مارکیٹنگ لائسنسوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ مزید لائسنسزجاری کرنے سے روک دیا۔وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو مزید نئے سی این جی ا سٹیشنز کو مارکیٹنگ لائسنس جاری کرنے سے روک دیا ہے اور اب تک جاری کیے گئے نئے سی این جی اسٹیشنز کو مارکیٹنگ لائسنسز کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں وزارت پٹرولیم کی اس پابندی کے حوالے سے اوگرا نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر پٹرولیم نے خفیہ طورپر حکومت کے آخری دن میں کروڑوں کا ہیر پھیر کرتے ہوئے ستر سی این جی اسٹیشنز کے قیام کی مشکوک انداز میں منظوری دی تھی۔

مزید :

کامرس -