جرمن فٹ بال لیگ، بائرن میونخ پہلے نمبر پر آگیا

جرمن فٹ بال لیگ، بائرن میونخ پہلے نمبر پر آگیا

  

 برلن(آن لائن)بنڈ س لیگا یعنی جرمن وفاقی فٹ بال لیگ کے دسویں میچ ڈے کے تیسرے اور آخری دن بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہو گیا۔ اس کے باوجود میونخ کی ٹیم پوائنٹس ٹبیل پر پہلے نمبر پر رہنے میں کامیاب رہی جبکہ چار پوائنٹس کے فرق کے ساتھ ڈورٹمنڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ قبل ازیں وولفس برگ نے رواں سیزن میں ناقابل شکست مائنز کی ٹیم کو 3-0 سے مات دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -