آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کو طنزیہ ٹویٹ

آسٹریلیا کیخلاف کامیابی پر وسیم اکرم کا اپنی اہلیہ کو طنزیہ ٹویٹ

  

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا سے طنزیہ سوال بھی کر ڈالا۔ سوئنگ کے سلطان لیجنڈری وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ کوٹیم آسٹریلیاکے خلاف پہلے ٹےسٹ مےچ میں 221رنز سے کامےابی پر مبارکباد پیش کی۔ انکا کہنا تھا پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی آسٹریلوی نڑاد اہلیہ شنیرا کو طنزیہ الفاظ میں مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ بیگم پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے ، اب کیسا محسوس کر رہی ہو ؟ -

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -