پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وجاہت اللہ واسطی

پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،وجاہت اللہ واسطی

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وجاہت اللہ واسطی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ‘ کامیابی میں سپنرز اور بلے بازوں نے اہم کردار ادا کیا۔

 قومی ٹیم کا جس طریقے سے پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیل پیش کیا وہ توقع رکھتے ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے سے لیکر آخری اوورز تک پلڑا بھاری رہا جس کی وجہ سے قومی ٹیم نے آسانی سے آسٹریلیا کو شکست سے دو چار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان ‘ سرفراز احمد ‘ احمد شہزاد اور دیگر بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ باﺅلنگ کے میدان میں پہلے ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان سپنرز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے آسٹریلیا کے بلے بازوں کو سنبھل کر نہےں کھیلنے دیا جبکہ فاسٹ باﺅلرز عمران خان نے بھی عمدہ باﺅلنگ کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -