سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان

سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان

  

اسلام آبا د (اے پی پی)سرجیت سنگھ ہاکی ٹورنامنٹ کےلئے قومی خواتین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹورنامنٹ 29 اکتوبر سے 9 نومبر تک بھارت کے شہر جالندھر میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجم سعید کی زیر نگرانی سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ عذرا ناصر کو کپتان اور حنا کنول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رضوانہ یاسمین، سیدہ سعدیہ نوازش، صبا سعید، عقیلہ نسیم، مرینہ انور، نفیسہ انور، آمنہ میر، زکیہ نواز، آسیہ صدیقی، امبرین ارشد، نازیہ رحمت، ماریہ صابر، کلثوم شہزادی، فاخرہ نایاب، تسکین کوثر اور عائشہ بشیر شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں سونیا خان مینجر، محمد طارق شیخ ہیڈ کوچ جبکہ سہیل اشرف اور مجاہد افضل کوچز ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -