تیج الاسلام اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے بنگلہ دیشی باﺅلر بن گئے

تیج الاسلام اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے بنگلہ دیشی باﺅلر بن گئے

  

ڈھاکہ (سپورٹس ڈےسک) بنگلہ دیش کے نوجوان سپنر تیج الاسلام نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 وکٹیں حاصل کیں، وہ اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی باﺅلر بن گئے ہیں۔ پیر کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز تیج الاسلام نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں زمبابوین ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بنگلہ دیش نے یہ میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔ 22 سالہ تیج الاسلام نے 39 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ ہے۔ وہ اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی باﺅلر بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -