پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا

پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج کراچی میں شروع ہوگا

  

کراچی (آئی اےن پی)پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلہ تربیتی کیمپ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 6 سے 14 دسمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی،پاکستان ہاکی فیڈڑیشن نے تربیتی کیمپ کے لئے 38 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے لئے مدعو کیا ہے اور کھلاڑی 28 اکتوبر کی شام تک کیمپ کمانڈنٹ شہناز شیخ کو رپورٹ پیش کریں گے جن کھلاڑیوں کو مد عو کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں چارگول کیپرز عمران بٹ (پی آئی اے)، امجد علی (این بی پی)، مظہر عباس (این بی پی) اور محمد طلال خالد (واپڈا) ،چھ فل بیک محمد عمران (آرمی)، محمد عرفان (پی آئی اے)، سید کاشف شاہ (این بی پی)، عاطف مشتاق (پی آئی اے)، مبشر علی (این بی پی) اور زاہد اللہ (ائیرفورس)، دس ہاف بیکس عماد شکیل بٹ (پی آئی اے)، محمد رضوان جونیئر(پی آئی اے)، فیضان (این بی پی)، ابوبکر (پی آئی اے)، محمد توثیق (این بی پی)، زوہیب اشرف (ایس ایس جی سی)، قاسم (پنجاب)، فیصل قادر(این بی پی)، تصور عباس(واپڈا) اور راشد محمود(نیوی) اور 18 فارورڈز جن میں محمد ارسلان قادر (این بی پی)، رانا محمد عمیر(واپڈا)، محد سلمان حسین (واپڈا)، محمدوقاص(واپڈا)، شفقت رسول (پی آئی اے)، محمد عمر بھٹہ (این بی پی) (آرمی) زاہدملک(پی آئی اے) اور نوید(واپڈا) شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -