”فیوری“ کا 23 ملین ڈالر سے زائد بزنس کےساتھ راج جاری

”فیوری“ کا 23 ملین ڈالر سے زائد بزنس کےساتھ راج جاری

  

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ باکس آفس پر اداکارہ براڈ پٹ کی وار ایکشن فلم فیوری کا 23 ملین ڈالر سے زائد بزنس کےساتھ راج جاری ہے۔ 17 اکتوبر کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی وار ایکشن فلم فیوری اب تک 23.7 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔ ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ایک بار پھر اپنی شاندار اداکاری اور بھرپور ایکشن سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ایکشن تھرلر فلم گون گرل کا ہے۔ جو تین اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنی۔ فلم اب تک 17.5 ملین ڈالرسمیٹ چکی ہے۔ تیسرے نمبرپر ہالی وڈ اینیمٹڈ فلم دی بک آف لائف ہے۔ جو اپنے خوبصورت گرافکس اور کہانی کے باعث بچوں اور بڑوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ دی بک آف لائف 17 ملین ڈالرکما چکی ہے۔

مزید :

کلچر -