کریتی بالی ووڈ فلم” فرضی “ کی کاسٹ میں شامل

کریتی بالی ووڈ فلم” فرضی “ کی کاسٹ میں شامل

  

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سینن کو راج اور کرشنا ڈی کے نے اپنی نئی بننے والے فلم فرضی میں بطور ہیروئن کاسٹ کرلیاہے۔ جبکہ اس فلم شاہد کپور ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔فلم اسٹار کریتی سینین نے فلم ہیروپنتی میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا کر فلمی مداحوں میں شہرت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم سازوں کی بھی توجہ حاصل کی ہے۔فلم فرضی میں بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور پہلی دفعہ کریتی سینین کا ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکارہ کریتی دہلی کی حسینہ کا کردار ادا کریں ہیں۔ جبکہ شاہد کپور فلم میں جرائم پیشہ شخص کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کلچر -