گلوکارالٹن جان ایڈز کے بارے آگاہی مہم چلائیں گے

گلوکارالٹن جان ایڈز کے بارے آگاہی مہم چلائیں گے

  

لندن (اے پی پی) برطانوی گلوکار سرالٹن جان ایڈز کے بارے آگاہی مہم چلائیں گے۔ ذرائع کے مطابق الٹن جان نے ایڈز کے خلاف شور بیدار کرنے کے لئے امریکی اداروں کے ساتھ 7 ملین ڈالر کا ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ ”ایڈز سے پاک معاشرہ“ کے لئے اپنی خدمات دیں گے سرالٹن جان کے اپنے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم ہے جس کا امریکی ادارے سے معاہدہ ہوا ہے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں اس تحریک یا مہم کا حصہ بننے کی خوشی ہے اور انہیں یقین ہے کہ دونوں مل کر زیادہ موثر طریقہ سے کام کرسکیں گے۔

مزید :

کلچر -