اداکارہ نیئر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

اداکارہ نیئر سلطانہ کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیئر سلطانہ کی 22 ویں برسی منائی گئی۔ طیبہ بانو المعروف نیئر سلطانہ 1935ءمیں بھارتی شیر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں جہاں ماضی کے نامور ہدایتکار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ءمیں فلم ”قاتل“ سے وہ پردہ سکرین کی زینت بنیں۔ نیئر سلطانہ نے اردو کیساتھ ساتھ پنجابی فلموں میں بھی جاندار کردار نبھائے۔ فلم ”چن سجناں‘ سہیلی‘ باجی‘ انتخاب اور مظلوم سمیت 100 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

مزید :

کلچر -