فلم’ پی کے‘ میں 25 سالہ فلمی کیریئر کا بہترین کردار نبھایا ، عامر خان

فلم’ پی کے‘ میں 25 سالہ فلمی کیریئر کا بہترین کردار نبھایا ، عامر خان

  

ممبئی(اے پی پی) اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ فلم پی کے میں ان کا کردار ان کے 25 سالہ فلمی کیریئر کا سب سے بہترین کردار رہا ہے۔ عامر خان نے بھوپال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم پی کے میں اپنے 25 سالہ فلمی کیریئر کا بہترین کردار نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وہ فلم کی کہانی سے متعلق کچھ بتا نہیں سکتے۔

 البتہ ان کا کردار ناقابل فراموش ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بہترین ہدایتکار ہیں بلکہ وہ ایک بہت اچھے اور خوشدل انسان بھی ہیں۔ عامر خان کی مذکورہ فلم رواں سال دسمبر کی 19 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -