’’ہیپی نیو ایئر ‘‘نے تین دن میں 109 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

’’ہیپی نیو ایئر ‘‘نے تین دن میں 109 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا
’’ہیپی نیو ایئر ‘‘نے تین دن میں 109 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ کی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر ‘‘نے اپنے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر 100 کروڑ سے زائد کا کاروبار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فلم ’’ہیپی نیو ایئر ‘‘نے بھارت بھر میں جمعہ تا اتوار 109 کروڑ (بھارتی) روپے کا بزنس کرکے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ کسی فلم کا پہلے تین دن میں ہی 100 کروڑ کلب کو پار کرجانا نہایت خوش آئند قرار دیا جارہا ہے ۔مذکورہ فلم بھارت میں ہندی کے علاوہ تلیگو اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کی گئی ،اس طرح شاہ رخ خان پہلے سپر سٹار بن گئے جن کی فلم نے صرف تین دنوں میں اس قدر کاروبار کرلیا ہے۔ فلم نے اوپننگ ڈے پر 24اکتوبر کو 45 کروڑ کا بزنس کیا

مزید :

کلچر -