شوہر نے نوید نے مجھ پر قاتلانہ حملہ اور بھابی کے قتل کے جرم کا اعتراف کیا،ہنی شہزادی

شوہر نے نوید نے مجھ پر قاتلانہ حملہ اور بھابی کے قتل کے جرم کا اعتراف کیا،ہنی ...
شوہر نے نوید نے مجھ پر قاتلانہ حملہ اور بھابی کے قتل کے جرم کا اعتراف کیا،ہنی شہزادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ میرے شوہرنوید نے سی آئی اے کے سامنے مجھ پرقاتلانہ حملہ کرنے اوراجرتی قاتلوں کی مددسے میری بھابھی اورسیکیورٹی گارڈ کوقتل کروانے کا جرم قبول کرلیا ۔ اجرتی قاتلوں کو مجھے مارنے کیلئے دس لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔ نوید سے ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی اوراس دوران ہوٹل لینے کیلئے اس نے 85لاکھ کی رقم مجھ سے ادھارلی تھی لیکن رقم کی واپسی کے مطالبے کے بعد ہی مجھے قتل کرنے کی سازش رچائی گئی۔ اس میں ملوث میرے شوہرنوید کے علاوہ تین ملزمان گرفتارہوچکے ہیں جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری باقی ہے۔ پولیس کے مطابق وہی ملزم اس گینگ کا سربراہ ہے اورشوبز سے وابستہ بہت سے لوگوں کے قتل میں مطلوب بھی ہے۔ خاوند نوید کے تعلقات اہم حکومتی اورسیاسی شخصیات کے علاوہ پولیس اوردیگر شعبوں کے لوگوں کے ساتھ ہیں اوران کی جانب سے مجھے تاحال شدید نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نوید نے پولیس کواس سے کیس بچانے کیلئے 2کروڑ کی پیشکش کررکھی ہے جبکہ اس کو بچانے کے لئے بااثر شخصیات کی فونز کالز کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ میں اب اس قاتل کے ساتھ نہیں رہ سکتی اورنہ ہی اس سلسلہ میں کسی سے پیسے یا کسی قسم کے دباؤ میںآکر صلح کرونگی۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روزہنی شہزادی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی سی آئی اے ورک کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے قاتلوں تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میں نے تواپنی ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کا زکر کیا تھا جبکہ میرا شوہرنوید مجھے سابق شوہر خرمی باجوہ کی فیملی پرالزام لگانے کے لئے زوردیتا رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے سابق شوہرخرمی باجوہ کے قتل میں بھی نوید کا ہاتھ لگتاہے، کیونکہ اس کے ان لوگوں سے بھی تعلقات تھے جنہوں نے خرمی باجوہ کوقتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوید اس سے پہلے بھی ایک قتل کے مقدمے میں پکڑا گیا تھا لیکن پھر رشوت دے کربچ گیا۔ اس لئے مجھے ڈر ہے کہ وہ اتنا بااثر ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی جرم قبول کرنے کے باوجود بچ جائے گا۔ میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ مجھے اورمیرے بھائی سمیت چھوٹے بچوں کو جانی تحفظ فراہم کریں۔ اگرمجھے کچھ بھی ہوا تواس کی ذمہ داری نوید اوراس قاتل پرہوگی جس کوگرفتارکرنا ابھی باقی ہے

مزید :

کلچر -