فلم ”ایوینجر ٹو“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم ”ایوینجر ٹو“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

  

لاس اینجلس(اے پی پی) ہالی وڈ کے مشہور فلمی سلسلے کی اگلی فلم ”ایوینجر ٹو“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فلم کا باضابطہ فلم لینتھ ٹریلر ایک خصوصی تقریب میں جاری کیا گیا۔ اس فلم کا آن لائن ٹینرر گزشتہ ہفتے جاری ہوا تھا۔ ٹریلر 2منٹ پر مشتمل ہے۔ فلم ایوینجر ٹو ”ایج آف الٹران“ میں سپر ہیروز آئرن مین ( رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر) کیپٹن امریکا ( کرس ایونز ) بلیک وڈو ( سکارٹ جاہنسن ) ‘ تھور (کرس ہمسورتھ) اور دی ہلک ( مارک روفلو ) دوسری مرتبہ بدی کی قوتوں سے اکٹھے لڑتے نظر آئیں گے فلم میں مصنوعی انٹیلی جنس ”الٹران‘ کا کردار اداکار جیمز سپیڈر نے ادا کیا ہے۔

مزید :

کلچر -