فلم ہیپی نیو ایئرکی ناکامی کے خیال سے ڈر رہا تھا، شاہ رخ خان
ممبئی(اے پی پی) اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ توہم پرست نہیں ہیں انہیں لگتا ہے کہ ان پر لکشمی دیوی نے ابھی اپنی مہربانی نہیں چھوڑی۔ فلم ہیپی نیو ایئر کی زبردست کامیابی کے بارے ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اس فلم سے بے حد توقعات تھیں اور وہ اس کی ناکامی کے خیال سے ڈر بھی رہے تھے۔ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلم فیملی فلم قرار پاگئی اور پورا کا پورا گھر ان کی فلم کو دیکھن آرہے ہیں ۔ انہوں نے دیوالی کی مناسبت سے اپنی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے کہا کہ وہ توہم پرست ہرگز نہیں فلموں کو چھتیاں مدنظر رکھ کر ریلیز کیا جاتا ہے۔