امید ہے پوری دنیا فلم”پی کے“ دیکھنے کے بعد مجھ سے زیادہ محبت کرے‘انوشکا شرما

امید ہے پوری دنیا فلم”پی کے“ دیکھنے کے بعد مجھ سے زیادہ محبت کرے‘انوشکا ...
امید ہے پوری دنیا فلم”پی کے“ دیکھنے کے بعد مجھ سے زیادہ محبت کرے‘انوشکا شرما

  

ممبئی (این این آئی)فلم ”پی کے“ کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر ممبئی کے ایک صحافی نے جب انوشکا شرما سے پوچھا کہ ان کے پچھلے کچھ دن کیسے رہے تو اس بات پر وہ شرما سی گئیں۔صحافی کا اشارہ وراٹ کوہلی اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی جانب تھا۔واضح رہے کہ رواں سال انوشکا اور وراٹ کے درمیان قربتوں کے بارے میں چہ می گوئیاں ہوتی رہیں۔جہاں صحافی کے سوال پر انوشکا شرما گئیں وہیں عامر خان نے مذاقاً کہامیں بھی یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا: ’ہاں، میرا مطلب ہے ۔۔۔ میں کیا کہوں؟ یہ فورم اس طرح کے سوالات کے لیے نہیں ہے۔عامر نے کہاکہ پھر اس کے لیے کسی اور فورم پر چلتے ہیں، لیکن مجھے اس کا جواب چاہیے۔اس کے بعد صحافی نے کہا کہ ان کے اس سوال اور فلم کے درمیان ایک تعلق ہے۔ کیونکہ اگر وراٹ یہ فلم دیکھتے ہیں تو انھیں انوشکا سے محبت ہو جائے گی۔انوشکا نے ہنستے ہوئے کہاکہ میں امید کرتی ہوں کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد پوری دنیا مجھے زیادہ محبت کرنے لگے۔

مزید :

کلچر -