گڈز ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس ضلعی سطح پر مشاورتی کمیٹیاں بنانیکا مطالبہ

گڈز ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس ضلعی سطح پر مشاورتی کمیٹیاں بنانیکا مطالبہ ...

  

             لاہور ( اسد اقبال )فارورڈنگ ایجنسیو ں کے گڈز ٹرانسپورٹروںنے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو در پیش مسائل اور ان کے حل سمیت محکمہ سے باہمی تعاون کے لیے ٹرانسپورٹ ایڈ وائزری ڈسٹرکٹ کمیٹیاں بنا نے کا مطا لبہ کر دیا ہے تا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ٹرانسپور ٹ سیکٹر کو بہتر بنا تے ہو ئے حکو متی ریو نیو میں بھی اضا فہ ممکن بنا یا جا سکے جس کے لیے سیکر ٹری ٹرانسپورٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے حتمی لائحہ عملی تر تیب دیا جارہا ہے اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹروں کا مرکزی اجلا س جنرل سیکرٹری طارق نبیل کی زیر صدارت ہوا جس میں لاہور اور صو بائی سطح پر رہنماﺅ ں سلطان محمو د بچھو ، ملک شو کت ، مرزا اقبال بیگ، گل سراف و دیگر مو جو د تھے تفصیلا ت کے مطا بق لاہور میں جہاں پبلک ٹرانسپور ٹ کا برا حال ہے وہیں ما ل برداری کے استعمال میں لائی جانے والی گاڑ یا ں اور ٹرانسپورٹ مالکان بھی کئی ایک مسائل سے دو چار ہیں شاہراہوں پر ہو نے والی ڈکیتیو ں اور مال کی لو ٹ مار سمیت پو لیس کی جانب سے بلا جواز چالان نے گڈز ٹررانسپور ٹروں کے کاروبار پر ضرب کاری لگا رکھی ہے ایسو سی ایشن کی جانب سے محکمہ کو تحریر ی و زبانی گزارشات کر نے کے باو جو د کو ئی داد رسی نہیں ہو رہی جس کے لیے محکمہ کے ساتھ لائیزن کمیٹی بنا نے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے قرار داد پیش کی جس میں مطا لبہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلا حات وقت کی ضرورت ہے جس کے لیے ڈسٹر کٹ سطح پر ٹرانسپورٹ ایڈ وائز ری کمیٹیا ں بنا ئی جائیں جہاں پر ماہا نہ میٹنگز کا سلسلہ جاری ہو نا چاہیے تاکہ محکمہ کے ساتھ لائیز ن ہو نے سے مسائل کا فوری حل نکا لا جائے جس کے لیے میکنز م بنا نے کی ضرورت ہے جس کو حتمی شکل دیتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلاحات لائی جائیں گی پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل سے رابطہ کر نے پر انھو ں نے پاکستان کو بتا یا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پرانی پا لیسی پر عمل پیرا ہے تاہم ٹرانسپورٹرو ں کے مسائل وقت کے ساتھ سا تھ بڑ ھ رہے ہیں جس میں اصلا حات کی ضرورت ہے انھو ں نے بتا یا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اور ٹرانسپورٹروں کے ما بین رابطے کا فقدان ختم کر نا ہو گا اور اس سلسلہ میں محکمہ کے ساتھ لائیز ن بنانے کی ضرورت ہے ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کا سب سے اہم مسئلہ ٹرک اسٹینڈز کا نہ ہو نا ہے جس کے لیے محکمہ سے پنجاب بھرکے شہروں میں ٹر ک اڈووں کے قیا م کے لیے اقدامات اٹھا نے پر زور دیا گیا ۔جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اصلا حات لا نے سے محکمہ کے ریو نیو میں بھی اضا فہ ممکن ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -