محکمہ ریو نیو کا اہم ریکارڈ غائب کرنیکا انکشاف, رپورٹ دبا دی گئی

محکمہ ریو نیو کا اہم ریکارڈ غائب کرنیکا انکشاف, رپورٹ دبا دی گئی

  

                               لاہور (اپنے نمائندے سے) بورڈ آف ریونیو کے ایس اینڈ آر ونگ سے انٹری رجسٹری کے ساتھ منسلک جاری کردہ سرکلرز کے بنڈل غائب کر دئیے گئے متعلقہ کلرک کی جانب سے دی جانے والی رپورٹ پر تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے کی بجائے متعلقہ افسران نے رپورٹ کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ انٹری رجسٹر کے ساتھ منسلک جو سرکلرز غائب کئے گئے ہیں وہ پنجاب حکومت کے جاری کردہ تھے اور ان میں سی ایم سیکرٹریٹ سے ملنے والی ہدایت اور نوٹیفکیشن کا اہم ترین ریکارڈ موجود تھا جو کہ اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی کے باعث غائب کر دیا گیا ہے ذرائع سے مزید انکشاف ہوا ہے کہ جو ریکارڈ ایس اینڈ آر ونگ کے دفتر سے غائب کروایا گیا ہے اس اصل ریکارڈ کی فوٹو کاپیاں بورڈ آف ریونیو کے دفاتر کے باہر مخصوص فوٹو کاپیاں کروانے والی دکانوں سے دستیاب ہے جبکہ باقاعدہ ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت یہ ریکارڈ غائب کروایا گیا ہے ،سابق سیکرٹری ایس اینڈ آر ونگ نے کہا ہے کہ میر ی تعیناتی کے دوران کوئی بنڈل غائب نہیں ہوالیکن 10روز ہو گئے ہیں میں ریٹائر ہو گیا ہوں میر ریٹائرمنٹ کے بعد اگر ایسا واقعہ ہواہے تو میں ذمہ دار نہیں ہوں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سیکرٹری ایس اینڈ آر ونگ کی سیٹ پر تاحال کوئی افسر تعینات نہیں کیا جاسکا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -