مضر صحت گوشت فروخت کرنے و الوں کے خلافآپریشن جاری ہے،ارشدجٹ

مضر صحت گوشت فروخت کرنے و الوں کے خلافآپریشن جاری ہے،ارشدجٹ

  

لاہور (کامرس رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں غیر معیاری و مضر صحت پانی ملا گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی نہوں نے کہا کہ ناقص اور ملاوٹ کرنے والے عناصر نہ صرف بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں بلکہ انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں ایسا گھنا¶نا جرم کرنے والے جلد کٹہرے میں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔

 اور غیرمعیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں ہماری عوام سے اپیل ہے کہ کہیں غیر معیاری گوشت فروخت ہوتا ہوتو محکمے کو ضرور اطلاع کریں اور اگر کوئی محکمے کا آفیسر ملوث پایا گیا تو اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -