خیبرپختونخوا کے لوگ قابل رحم ہیں کہ انہیں عمران جیسا’’لیڈر‘‘ ملا ،راشدہ یعقوب

خیبرپختونخوا کے لوگ قابل رحم ہیں کہ انہیں عمران جیسا’’لیڈر‘‘ ملا ،راشدہ ...

  

لاہور(پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخو ا کے لوگ قابل رحم حالت میں ہیں کہ انہیں عمران خان جیسا’’لیڈر‘‘ ملا عمران خان نے اپنی ضد کی وجہ سے اپنی جماعت ختم کرلی انہیں ملک کے مسائل کا علم نہیں ہے اور نہ ہی کسی آفت میں متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

۔

۔

۔

۔

۔

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایاجائے گادوسرے مرحلے میں مالی امداد کی ادائیگی بھی انتہائی شفاف اور تیز رفتاری سے کی جائے گی ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے وعدے کے مطابق متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط مہینوں نہیں دنوں میں اد کر کے مثال قائم کی ہیقومی وسائل کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے سیلاب متاثرین پرخرچ کی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور یواین ڈی پی کی جانب سے پنجاب حکومت کے نقصانات کے حوالے سے کئے جانے و الے سروے پربھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیاہے عالمی اداروں کا سروے پر اعتما د کا اظہارکا کریڈٹ صوبے کی سیاسی و انتظامی ٹیم کو جاتاہے جو پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -