عمران خان این اے122سے شکست کو تسلیم کریں،ذوالفقار راٹھور

عمران خان این اے122سے شکست کو تسلیم کریں،ذوالفقار راٹھور

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر،ممبرقومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمدصفدرکے کوآرڈی نیٹر میاں ذوالفقارحسین راٹھورنے کہا ہے کہ کپتان بہتا ن خان ایک نادان اوراوصاف حمیدہ سے عاری سیاستدان ہیں،وزارت عظمیٰ کوئی کھلونانہیں جو عمران خان کوکھیلنے کیلئے دے دیاجائے میں اپنے قائدمیاں نوازشریف کاایک وفاداراورجانثارسپاہی ہوں اگر عمران خان میں دم ہے تولاہور کے کسی بھی حلقہ سے میرامقابلہ کرلے عمران خان یادرکھیں جوزیادہ بولتا ہے وہ زیادہ غلطیاں کرتا ہے ۔این اے122 کے عوام نے اپنے محبوب امیدوار سردار ایازصادق کومینڈیٹ دیا جبکہ عمران خان کوشکست ہوئی اورشکست کے بعدکپتان نے دھاندلی کاشورمچادیا ۔عمران خان سپورٹس مین رہے ہیں مگر ان میں سپورٹس مین شپ کافقدان ہے۔

۔

۔

۔

۔

 وہ تاج باغ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے مزیدکہا کہ کپتان عمران خان کے مقابلے میں ان کے دھرناکزن ڈاکٹرطاہرالقادری نے دانائی کامظاہرہ کرتے ہوئے خودکومزید رسوائی اورجگ ہنسائی سے بچالیا عمران خان کے تمام آپشن ختم ہوگئے ،اب دھرنا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کااندازگفتگو قابل برداشت نہیں ،کوئی مہذب معاشرہ اس قسم کی بہتان تراشی کی اجازت نہیں دیتا جس کے پاس دلائل نہیں ہوتے وہ بزدل اورمنافق الزام تراشی پراترآتا ہے عمران خان کس انصاف کی دہائی دے رہے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -