انسداد ڈینگی مہم، لاروا برآمد ہونے پر 4افراد کے خلافمقدمات

انسداد ڈینگی مہم، لاروا برآمد ہونے پر 4افراد کے خلافمقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ انسدادِ ڈینگی SOPsکے تحت شہر میں ڈینگی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کے لیے اِن ڈور،آؤٹ ڈور سرویلنس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گیر انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 51095 گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت 16058 مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے6579تصویریں لی گئیں جبکہ241 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر04افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نیگزشتہ روز115 قبرستانوں اور236کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور297 ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا 157 یونین کونسلزاور کنٹومنٹ بورڈ کے1908 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیا ۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی2 ، عزیز بھٹی ٹاؤن کی 1 ، گلبرگ ٹاؤن کی 3 حساس یونین کونسل اور کنٹونمنٹ بورڈ کی 2 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے انسدادِ ڈینگی مہم میں کام کرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے