ریونیو کے شعبہ ایس اینڈ آر کے سیکرٹری ریٹائر ہو گئے

ریونیو کے شعبہ ایس اینڈ آر کے سیکرٹری ریٹائر ہو گئے

  

لاہور ( اپنے نمائندہ سے) بورڈ آف ریونیو کے شعبہ ایس اینڈ آر میں بطور سیکریٹری ایس اینڈ آر تین سال سے زائد عرصہ اپنے فرائض نبھانے والے پی سی ایس آفیسر گزشتہ دنوں ریٹائر ہو گئے اپنی انتھک محنت ایمانداری سرکاری زمینوں کے تحفظ میں ایک اہم کردار اور لینڈ مافیا کے خلاف خطرے کی تلوار سمجھی جانے والی شخصیت بالآخرریٹارئرمنٹ کے بعد خاموشی سے رخصت ہوگئی ، ریونیو ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی مختلف اضلاع میں قابضین کے زیر سایہ قبضہ اور جعلی کاغذات کے ذریعے ہتھیائی جانے والی 100ارب روپے مالیت سے زائد کی قیمتی اراضی بحق سرکار ضبط کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس کی ملکیتی اراضی واپس دلوانے کا اعزاز بھی مذکورہ آفیسر کے پاس محفوظ ہے جبکہ پنجاب حکومت کی ہزاروں کینال ملکیتی اراضی پر قابضین انتہائی بااثر شخصیت سے دشمنی بھی مول رکھی ۔

۔

۔

۔

،جبکہ دیگر بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کو فیلڈ مافیا کے ساتھ منسوب کرتے ہوئے جب برانچ سے نکالا گیا تو بورڈ آف ریونیو کی کثیر تعداد بھی مذکورہ آفیسر کے خلاف ہو گئی تاہم اپنے رائج کردہ اصولوں پر کام کرنے والے گریڈ 19کے آفیسر کی ریٹائرمنٹ کے بعد خاموش پائی جانے والی رخصت نے محکمہ ریونیو کے افسران کی کثیر تعداد کو تذبذب میں مبتلاءکردیا ہے اور اس حوالے سے مختلف ریونیو دفاتروں پر مذکورہ آفیسر کی خدمات ،اقدامات ،حکمت عملی اور حکومت کو ملنے والے فوائد کے حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -