محراب و منبر کے وارث حسینی و فاروقی کردار بھی اپنائیں،طاہر محمو د اشرفی

محراب و منبر کے وارث حسینی و فاروقی کردار بھی اپنائیں،طاہر محمو د اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)محراب و منبر کے وارثوں کو سیرت فاروقؓ و حسینؓ بیان کرنے کے ساتھ حسینی و فاروقی کردار بھی اپنانا ہوگا یہ بات پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام شہادت فاروق اعظم ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت یورپی ممالک سیدنا فاروق اعظم ؓ کے دور خلافت سے رہنمائی لے رہے ہیں لیکن مسلم حکمرانوں میں ایک بھی ایسا نہیں ہے جو کردار فاروقی ؓو حسینی ؓ کو اپنائے اور اپنی رعایا کو حضرت فاروق اعظم ؓ کی طرح انصاف مہیا کرسکے انہوں نے کہا کہ آج تھرمیں بھوک و پیاس سے انسانیت مر رہی ہے لیکن کسی کو پرواہ نہیں ہے جبکہ سیدنا فاروق اعظم ؓ نے فرمایا تھا کہ فرات کنارے بکری کا بچہ بھی پیاسا مرگیا تو عمر ؓ اسکا جواب دہ ہوگاعلماء،خطبا کو خود بھی یہ بات محسوس کرنی چاہئے اور عوام الناس کو بھی بتانی چاہئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے کردار فاروقی ؓ نہ اپنایا ،سسکتی انسانیت کی مددنہ کی اور حسینی کردار اپناتے ہوئے ظالموں کے سامنے کھڑے نہ ہوئے تو ایک دن ان سب کا ہمیں حساب دینا ہوگا مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اب ہمیں جلسے ،جلوسوں اور کانفرنسوں سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اگر منبر و محراب کے وارثوں نے حقیقی طور پر کردار فاروقی ؓ و حسینی ؓ اپنالیا تو پھر پاکستان اور عالم اسلام کی عوام کا اعتماد محراب و منبر پر بحال ہوگا اور وقت کے جابروں اور ظالموں کا سورج غروب ہوگاکوآرڈینیٹر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ سیدنا فاروق اعظم ؓ نے اپنی خلافت کے دور میں جو نظام نافذ کیا آج پوری دنیا اس سے استفادہ کر رہی ہے اور خلافت راشدہ کا نظام ہی وہ حقیقی نظام ہے جو دنیا انسانیت کو امن دے سکتا ہے ۔ محرم الحرام کے دوران پورے ملک کے اندر پاکستان علماءکونسل اور قومی یکجہتی کونسل کے کارکنان امن و امان کے لیے اپنا کردار ادا کر یں گے سیدنا عمر بن خطاب ؓ نے بیت المقدس کی فتح کے وقت جو سلوک غیر مسلموں کے ساتھ کیا وہ ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم ان کے حقوق ، عبادت گاہوں اور ان کے مقدسات کا احترام کریں اس مو قع پر مولانا فضل الرحیم ، سیکرٹری اوقاف حسن رضوی،ڈاکٹر عبد الغفور راشد ،میاں سلیم اللہ اویسی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔